ہری پور: اجتماعی زیادتی کے مرتکب 5افغان ملزمان گرفتار ہری پور کے علاقے کھلا بٹ ٹاون شپ میں شادی شدہ خاتون کو مبینہ طور پر 5 افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، جس پر نے کارروائی کرتے ہوئے اجتماعی زیادتی کے مرتکب 5افغان ملزمان گرفتار کر لئے۔ پولیس کے مطابق 21 سالہ افغان پناہ گزین شکیلہ احمدی نے بتایا کہ اُس کا شوہر بیرون ملک ہے اور وہ کھلا بٹ ٹاون شپ کی نئی آبادی سیکٹر 3 میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ہے، کسی کام سے کیمپ نمبر 16 جارہی تھی کہ 5 نوجوانوں نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ مزاحمت پر مجھے زخمی کیا ، اور دو گھنٹوں تک یرغمال بنائے رکھا، متاثرہ خاتون نے مبینہ طور پر زیادتی کرنے والے پانچوں ملزمان کی شناخت کر لی، ملزمان افغان پناہ گزین ہیں، جن کے نام نادی، روزی، خان شیر، جاوید اور نصیر بتائے گئے ہیں۔ مدعیہ زوجہ احمد شاہ کی رپورٹ پر تھانہ کھلابٹ پولیس نے 5وں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، اور کارروائی کرتے ہوئے تمام 5ملزمان کو گرفتار کر لیا، ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہو گئی۔