5000 کلومیٹر دور سے آیا عاشق، سوچا راتیں کروں گا رنگین، مگر ہوا کچھ ایسا... اڑگیا ہوش ہندوستان کے ایک لڑکے کا دل ایسا ٹوٹا کہ وہ اندر سے مکمل طور پر ٹوٹ چکا ہے۔ اپنی آن لائن گرل فرینڈ سے ملنے کے لیے وہ انڈونیشیا گیا تھا، لیکن وہاں اس کو دیکھتے ہی لڑکی نے بریک اپ کرلیا. محبت کے راستے انجان موڑوں سے بھرے ہوتے ہیں۔ کبھی کبھار یہ موڑ اتنے سخت ہوتے ہیں کہ پوری زندگی بدل جاتی ہے۔ ایسا ہی ایک دردناک واقعہ ہندوستان کے ایک بلاگر کے ساتھ پیش آیا، جس نے سوشل میڈیا پر بنی ایک دوستی کو زندگی بھر کا ساتھ سمجھ لیا۔ انڈونیشیا کی ایک خاتون سے آن لائن بات چیت کے بعد بلاگر نے ہمت جمع کی اور 5000 کلومیٹر کا سفر طے کر کے وہاں پہنچ گیا، لیکن ملتے ہی پروپوزل ٹھکرا دیا گیا۔ بلاگر ہندوستان میں ایک مقبول کنٹینٹ کریئیٹر ہے، جو سفر اور زندگی کے مختلف پہلوؤں پر ویڈیوز بناتا ہے۔ کچھ مہینے پہلے، سوشل میڈیا پر اس کی ملاقات انڈونیشیا کی ایک نوجوان لڑکی سے ہوئی تھی۔ دونوں کی بات چیت فون اور میسج کے ذریعے شروع ہوئی، جو آہستہ آہستہ گہری ہوتی چلی گئی۔ زبان کی دیوار کو پار کرنے کے لیے بلاگر گوگل ٹرانسلیٹر ایپ ...